ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:بحریہ اڈے پر ’وجئے دیوس‘پروگرام کا اہتمام :سی برڈ کے دوسرے مرحلے کا کام بہت جلد شروع: ڈپٹی کمشنر نکول

کاروار:بحریہ اڈے پر ’وجئے دیوس‘پروگرام کا اہتمام :سی برڈ کے دوسرے مرحلے کا کام بہت جلد شروع: ڈپٹی کمشنر نکول

Sun, 17 Dec 2017 20:05:38    S.O. News Service

کاروار:17/ دسمبر(ایس اؤنیوز)22کروڑ روپیوں کی لاگت سے بھارتیہ بحریہ اڈے سی برڈ کے دوسرے مرحلے کا کا م بہت جلد شروع ہونے والا ہے جس سے ضلع میں لوگوں کے لئے بے شمار روزگار کے مواقع فراہم ہونے کا اترکنڑا ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے اعلان کیا۔

1971ء میں انڈو-پاک جنگ میں ہندوستانی فوج کے جیت کی یادگار میں فوجی بیڑے پر سنیچر کو منعقدہ ’’وجئے دیوس‘‘کے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے خطاب کررہے تھے۔ ڈی سی نے بتایا کہ سی برڈ کے لئے اترکنڑا ضلع کے عوام نے 10ہزار ایکڑ سے زائد زمین کی قربانی دئیے ضلعی عوام واقعی میں دیش پریمی ہیں، جن لوگوں نے زمینات عطاکئے تھے ان سب کو معاوضہ اداکیا گیا ہے۔ 2200ایکڑ زمین مالکان کو صرف 8مہینے کے اندر 80کروڑ روپیوں کامعاوضہ تقسیم کیاگیا ہے۔بقیہ لوگوں کو بھی اگلے 4-5مہینوں میں معاوضہ اداکئے جانے کی یقین دہانی کرائی ۔

بنگلہ دیش کی آزادی کے لئے 1971میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہوئی جنگ میں بھارت نے 93ہزار سے زائد فوجی قیدی بنا کر زبردست فتح حاصل کی تھی ، اسی جیت کی یاد میں 16اکتوبر کو 16دسمبر کو وجئے دیوس منایا جاتاہے ، جنگ میں شہید ہوئے فوجیوں کے اعزاز میں منعقد ہونے والا یہ پروگرام واقعی میں معنی خیز ہونے کی بات کہی۔

کدمبا بحریہ اڈے کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن امر پریت سنگھ مہمان خصوصی کے طورپر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے لئے جنہوں نے بھی قربانی دی ہے انہیں یاد کرنا ہر ایک بھارتی شہری کا فرض ہے۔ ملک کی سالمیت اور حفاظت کے پیش نظر ہرایک کا تعاون ضروری ہونے کی بات کہی۔ بحریہ اڈے کے آفیسر کیپٹن راجا پاٹل ، ضلع سینک کلیان اور بازآبادکاری محکمہ کی نائب کمشنر اندوپربھو موجود تھے۔ جنگ میں شہید ہوئے بہادر فوجیوں کی 7بہادر بیواؤں کو اعزاز سےنوازا گیا ۔ اس موقع پر اسی موضوع پر منعقدہ تقریری مقابلے میں جیت حاصل کئے طلبا نندنی کے شٹی اور فنیا اکبرعلی نے اپنے خیالات کااظہارکیا۔


Share: